گلبرگہ شہر میں انجمن کی مجلس عاملہ کی نئی تشکیل کےلیے 4 اپریل کو منعقد ہونے والے انتخابات کےلیے ابھی تک 24 امیدواروں نے پرچہ نامزدگیا داخل کیں۔
انجمن ترقی اردو گلبرگہ کے انتخابات کےلیے 24 نامزدگیاں داخل - انجمن ترقی اردو گلبرگہ کے انتخابات کےلیے 24 نامزدگیاں داخل
کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں انجمن ترقی اردو کی مجلس عاملہ کی سہ سال مدت 2020 تا 2018 کی تکمیل پر نئی مجلس عاملہ کی تشکیل کے لیے انتخابات 4 اپریل کو منعقد ہوں گے۔
جن امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کی ان میں صدر کے عہدہ کے لیے ولی احمد، ڈاکٹر پیر فہیم الدین، اسد علی انصاری، عہدہ نائب صدر کے لیے خواجہ پاشاہ انعامدار، اکرام نقاش، میر شاہنواز شاہین،ڈاکٹر پیر زاد فہیم الدین، عہدہ معتمد کے لیے ڈاکٹر ماجد داغی، ڈاکٹر انیس صدیقی، شریک معتمد کے لیے ڈاکٹر اسما، تبسم، ڈاکٹر اطہر معز، عہدہ معتد تنظیمی کے لیے ڈاکٹر محمد افتخار الدین اختر، عہدہ خازن کےلیے ڈاکٹرمحمد رفیق رہبر، واجد اختر صدیقی، خواجہ پاشاہ انعامدار شامل ہیں۔
رکنیت حشمت فاتحہ خوانی، میر شاہ نواز شاہین، شاہدہ بیگم، ہند رگ امجد جاوید، پروفیسر عبدالحمید اکبر،محمد مجیب اور دیگر پرچہ نامزدگی بھی داخل کی گئیں۔ رائے دہی 4 اپریل کو صبح 11 بجے تا شام 4 بجے تک عمل میں آئے گی اور اسی دن نتائج کا بھی اعلان ہوگا۔