اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: ''آن لائن بھی محرم الحرام کی مجالس کا اہتمام''

ریاست کرناٹک کی شیعہ برادری کے معروف سماجی ادارہ انجمن امامیہ کی جانب سے محرم الحرام کی مقدس مجالس کے اہتمام کے لیے تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ مجالس کو آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے لائیو کیا جارہا ہے۔

anjuman e imamia
anjuman e imamia

By

Published : Aug 12, 2021, 1:10 PM IST

اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے انجمن امامیہ کے صدر سید ضامن رضا نے بتایا کہ رواں برس بھی کورونا وبا کے دوران ریاست کے علی پور، نیل سندرہ وجا اور سن مارکیٹ علاقوں میں حسینی مجالس کا انعقاد احتیاطی تدابیر کے ساتھ عمل میں لایا جارہا ہے۔

anjuman e imamia
anjuman e imamia
سید ضامن رضا نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے دی گئی تمام ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے یاد حسین کی مجالس منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ محدود افراد پر مشتمل ان مجالس کو آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے لائیو کیا جارہا ہے تاکہ گھروں پر رہنے والے حضرات ان مجالس کو دیکھ کر ثواب حاصل کرسکیں۔
anjuman e imamia
anjuman e imamia


مزید پڑھیں:۔محرم تہوار نہیں بلکہ غم کا مہینہ اور ظلم کے خلاف احتجاج ہے: مولانا کلب جواد نقوی


واضح رہے کہ گزشتہ برس کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے محرم الحرام کی مجالس کو صرف آن لائن ہی منعقد کیا گیا تھا تاہم اب جب کہ کورونا کے مثبت کیسز اور اموات میں کمی آئی ہے اور حکومت کی جانب سے بھی مشروط نرمی دی گئی ہے جس کے سبب محرم الحرام کی مجالس کے انعقاد میں آسانیاں پیدا ہوئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details