اردو

urdu

لڑکیوں کی اعلی تعلیم میں انجمن اسلام کا اہم کردار

Anjuman Islam In Wardha Karnataka دھارواڑ میں واقع مشہور تعلیمی ادارہ انجمن اسلام کے ماتحت چلائے جا رہے انجمن اردو پرائمری اسکول و ڈگری کالج کے مختلف شاخوں نے لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم میں اہم رول ادا کیا ہے۔ ان تعلیمی اداروں کی مدد سے اقلیتی طبقے کی لڑکیوں کے لئے اعلیٰ تعلیم کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 19, 2023, 11:53 AM IST

Published : Dec 19, 2023, 11:53 AM IST

لڑکیوں کی اعلی تعلیم میں انجمن اسلام کا اہم کردار
لڑکیوں کی اعلی تعلیم میں انجمن اسلام کا اہم کردار

لڑکیوں کی اعلی تعلیم میں انجمن اسلام کا اہم کردار

بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع دھارواڑ میں واقع مشہور تعلیمی ادارہ انجمن اسلام کے ماتحت چلائے جا رہے انجمن اردو پرائمری اسکول و ڈگری کالج کے مختلف شاخوں نے لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم میں اہم رول ادا کیا ہے۔ ملت کے نونہالوں کے لیے تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں انجمن اسلام کے تعلیمی ادارے دن رات محنت کررہے ہیں۔

یہ تعلیمی ادارے ملت میں پھیلی تعلیمی ناخواندگی کو دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں خصوصا لڑکیوں کی تعلیم و تربیت کے لیے انجمن کے تحت چلائے جا رہے ڈگری کالج میں بی اے بی کام اور بی ایس سی ،بی سی اے ،بی بی اے کی طلباء کے لیے تمام تر سہولیات مہیا کرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔لڑکیوں کو اعلی تعلیم حاصل کرنے میں اہم رول ادا کر رہے ہیں۔

بی اے، بی کام اور بی ایس سی میں زیر تعلیم طلبہ نے بتایا کہ ادارے کی جانب سے تمام تر سہولیات دی جا رہی ہیں۔ خاص کر کورس اور جدید علوم سے سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے ادارے کی جانب سے بڑے پیمانے پر لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں مختلف زبانوں میں کتابیں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حج فارم 2024 داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 دسمبر

تعلیمی کورس میں معاون کتابوں کے علاوہ دیگر مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لیے بھی کتابیں دستیاب ہیں ان کے علاوہ مختلف زبانوں میں رسالے اور اخبارات بھی موجود ہیں جہاں خصوصا لڑکیاں استفادہ حاصل کر رہی ہیں اور ساتھ ہی جدید دور کے مناسبت سے ڈیجیٹل لائبریری سے بھی اس ادارے کے بچے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details