ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی خاندان پیٹ دو وقت کے کھانے کے لیے پریشان نظر آرہے ہیں تو وہیں بے زبان جانوروں کے لیے بھی کھانے کے کے لیے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔
جانوروں کا کوئی پرسان حال نہیں، ویڈیو انسانوں کے لیے تو پھر بھی غیر سیاسی، سماجی اور فلاحی تنظیمیں دو وقت کے کھانے کا انتظام کر رہی ہیں لیکن بے زبان جانوروں کے لیے شہر کی کوئی بھی تنظیم چارے تک کا خیال نہیں کر رہی ہے۔
ایسے وقت میں جانوروں کے تحفظ کا دم بھرنے والی تنظیمیں دور دور تک دکھائی نہیں دے رہی ہے جبکہ ایسے وقت میں جانوروں کے لیے تحفظ کی آواز اٹھانے والی تنظیموں کی ذمہ داران کو چاہیے کہ وہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں اور جانوروں کے لیے چارے اور پانی کا انتظام کرے۔
جب لاک ڈاؤن میں انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کا بھی خیال رکھا جائے گا تب ہی ہم حقیقی معنوں میں جانوروں سے ہمدردی کا ثبوت پیش کر سکیں گے۔
اس کے علاوہ محکمہ بلدیہ کو بھی چاہیے کہ جانوروں کی جانب بھی توجہ دے۔