اردو

urdu

ETV Bharat / state

Animal Welfare Activists انیمل ویلفیئر کا بی جے پی رکن پارلیمان سے استعفیٰ کا مطالبہ - انیمل ویلفیئر کے اراکین نے شدید برہمی کا اظہار

انیمل ویلفیئرکے کارکنان نے جانوروں کے خلاف متنازع بیان بازی کرنے والے بی جے پی کے رکن پارلیمان پرتاپ سمہہ سے استعفے کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ بے زبان جانوروں کے خلاف اس طرح کی بیان بازی نہیں کرنی چاہئے اور دگر لوگوں کو بھی رکن پارلیمان کے بیان کی مذمت کرنی چاہئے۔ Animal Welfare Activists

انیمل ویلفیئر اراکین کا بی جے پی کے رکن پارلیمان کی معطلی کامطالبہ
انیمل ویلفیئر اراکین کا بی جے پی کے رکن پارلیمان کی معطلی کامطالبہ

By

Published : Mar 3, 2023, 2:33 PM IST

انیمل ویلفیئر کا بی جے پی کے رکن پارلیمان کے استعفیٰ کامطالبہ

بنگلورو: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان کے اس بیان پر انیمل ویلفیئر کے اراکین نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ (پرتاپ سمہہ) ایک ذمہ دار شخص ہیں۔ انہیں غیر ذمہ دارانہ بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے۔ رکن پارلیمان کا یہ بیان نہ صرف سپریم کورٹ کے رولنگز کی خلاف ورزی ہے بلکہ دستور کے بھی خلاف ہے۔

انیمل ویلفیئر اراکین بی جے پی کے رکن پارلیمان سے استعفیٰ کی مانگ کر رہے ہیں اور ساتھ ہی وزیراعظم نریندر مودی و بی جے پی ہائی کمان سے بھی شکایت کی یے. اس سلسلے میں انیمل ویلفیئر کی رکن سجاتا نے کہا کہ حکومت کو اس سلسلے میں بیداری کے پروگراموں کا انعقاد کرنا چاہیے. حکومت کے اقدام کے ساتھ ساتھ عوام کی شرکت بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایم پی کو اپنے بیانات کے لئے معافی مانگنے کی ضرورت ہے کیونکہ انہوں نے شہر میں بسنے والے کمیونٹی کتوں کو بے رحمی سے مارنے جیسے فساد کو بھڑکایا ہے۔ سماجی کارکن نے کہا کہ پرتاپ سمہہ کے بیانات گلی کے کتوں کے حقوق سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم کی توہین ہے. اس طرح کے اشتعال انگیز بیانات کے بجائے جو سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف ہوں۔ عوام کو گمراہ کریں، اسے جانوروں کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ کرنا چاہیے جیسے کہ بڑے پیمانے پر ویکسینیشن اور نس بندی کے پروگرام شروع کئے جائیں، جو کہ ہو نہیں رہے ہیں.


نوینا کامت نےبسوال کیا کہ پرتاپ سمہہ نے اپنے پارلیمانی حلقے میں؛بے زبان جانوروں کے شیلٹر و کھانا دینے کے کیا انتظامات کئے ہیں؟۔ پرتاپ سمہہ نے سپریم کورٹ کے گائڈلائنز کو درکنار کرکے غیر ذمہ دارانہ بیان دینے کا کام کیا کہ جو کہ وائلینس یا تشدد برپا کرنے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mother Dead Body : ماں کی موت سے بے خبر 11 سالہ بچے نے دو دن لاش کے ساتھ گزارا

یاد رہے کہ حال ہی میں میسور سٹی کارپوریشن کے حکام کے ساتھ ایک میٹنگ میں بات کرتے ہوئے سمہہ نے کہا کہ اگر میڈیا اس مسئلے پر رپورٹنگ کرنا بند کر دے ۔مسئلہ حل کرنے کے لئے کچھ اقدام اٹھانے" دے تو گلیوں کے کتوں کے مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details