ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں آج آنگن واڑی ورکرز کی ایک بڑی تعداد نے متعدد مطالبات کے پیش نظر بنگلورو اربن ڈپٹی کمیشنر دفتر کے روبرو احتجاج کیا، اور ریاست وزیراعلیٰ یڈیورپا کو ایک یادداشت پیش کی۔
عدم مطالبات کی وجہ سے آنگن واڑی ورکرز کا انتباہ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے آنگن واڑی ورکرز کی رہنما سمترا نے بتایا کہ وہ کورونا وائرس کی وباء کے چلتے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے دوران بھی اپنی انتھک خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں، لیکن اب تک انہیں کسی قسم کے حفاظتی اشیا جیسے ماسکس، سینیٹائزر وغیرہ نہیں دیے گئے جس کی وجہ سے انہیں وباء کا خدشہ لگا رہتا ہے۔
بنگلور آنگن واڑی ملازموں نے مطالبات پورے نہ کیے جانے کی صورت میں تمام ورکرز نے کام نہ کرنے کا انتباہ دیا ہے اس سلسلے میں آنگن واڑی کے ذمہ داران نے حکومت کی بے حسی پر حیرت کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کی وباء کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے آنگن واڑی ورکرز اپنی جانیں خطرہ میں ڈال کر لوگوں کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں لیکن حکومت کو اس کا کوئی احساس نہیں ہے۔
آنگن واڑی ورکرز اپنی جانیں خطرہ میں ڈال کر لوگوں کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں لیکن حکومت کو اس کا کوئی احساس نہیں اس موقع پر آنگن واڑی ورکرز نے یڈیورپا حکومت کو انتباہ کیا کہ اگر چند دنوں میں ان کی مطالبات پوری نہ کی گئی تو وہ اگست کے مہینے سے اپنی خدمات کو آگے نہیں بڑھائیں گے۔