بیدر:خون کی کمی ایک اہم شکایت ہے، جسے نظر انداز کرنے سے دوسری بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ اس لیے لوگوں کو پہلے مرحلہ میں خون کی کمی کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے اور اس کے مضر اثرات کو روکنے کے لیے ٹیسٹ کرواکر اس کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار بیدر ضلع پنچایت چیف ایگزیکٹیو آفیسر شلپا ایم نے کرناٹک کالج آف آرٹس، سائنس اینڈ کامرس، بیدر کے آڈیٹوریم میں منعقد ایک پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شیلجا نے کہا کہ خون کی کمی خون میں سرخ خلیات اور ہیموگلوبن کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اس کی وجہ سے طلباء تھکاوٹ، کمزوری، سانس لینے میں دشواری محسوس کرتے ہیں اور پڑھنے میں دلچسپی نہیں لیتے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا پروگرام ریاست بھر میں 25 دنوں کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ تمام کالجوں میں طلباء کے لیے مفت ہیموگلوبن اسکریننگ اور انتہائی کم ہیموگلوبن والے بچوں کا مفت علاج کیا جا سکے۔ یہ چھ مرحلوں میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: