ریاست کرناٹک کے دارلحکومت بنگلور میں’’اسوسی ایشن آف ویمین انٹرپرنئیورز’’ کی جانب سے خواتین کو خود کفیل بنانے اور ان میں خفیہ صلاحتیوں کو اجاگر کرکے اسے بروئے کارلانے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا،اس تقریب میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی،اور کاروبار کی کے نِت نئے تکنیک سے واقفیت حاصل کی۔
The program was organized by the Women's Wing of the Muslim Industrialists Association
خواتین میں غیر معمولی قابلیت و صلاحیتیں ہوتی ہیں، لیکن لاعلمی و بیداری کے فقدان کی وجہ سے وہ اپنی قابلیت کو پہچان نہیں پاتی ہیں،ایسے میں خواتین کو بیدارکرنے، ان کے خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنےاور انہیں کاروبار کی تکنیکیوں سے واقف کرانے کے لئے بنگلور میں’مسلم انڈسٹریلسٹس اسوسی ایشن کی خواتین ونگ 'اسوسی ایشن آف ویمین انٹرپرنئیورز' کی جانب سے پرسنیلٹی و اسکل ڈیویلپمینٹ کی تربیت دی جارہی ہے۔
اس سلسلے میں اے ڈبلیو ای کی صدر رضا فاطمہ نے بتایا کہ خواتین کو چھوٹے و گھریلو کاروبار کو شروع کرنے میں نہ صرف ان کے لئے ورکشاپس کا اہتمام کیا جارہا ہے بلکہ مالی امداد بھی کی جارہی ہے تاکہ وہ خود مختار بن سکیں۔
مزید پڑھیں:دیہی خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے خواتین گروپ کی فنڈنگ
رضا فاطمہ نے بتایا کہ اے ڈبلیو ای میں منعقد کی جانے والی بزنس میٹس میں اسٹارٹ اپس کو تعاون حاصل ہوتا ہے بلکہ ان میٹس کے ذریعے خواتین کے کاروبار کو فروغ ملتا ہے.