بیدر:شوراپور ٹیپو سلطان یونائیٹڈ فرینڈ رجسٹر کے زیر اہتمام ایک شام ٹیپو سلطان کے نام کل ہند مشاعرہ کا انعقاد 18 مارچ بروز ہفتہ بوقت 8 بجے شب بمقام یوسفیہ شادی محل رنگم پیٹ تعلقہ شورا پور ضلع یادگیر عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس مشاعرے کی صدارت محمد مولا علی سوداگر صدر ٹیپو سلطان یونائیٹڈ یادگیر فرمائیں گے۔ جب کہ سابق رکن اسمبلی شورا پور راجہ وینکٹپا نائیک شمع روشن کریں گے۔ مختار احمد ایڈیٹر ای جی نیوز بنگلور، نبی قریشی ریاستی سیکرٹری جنتادل سیکولر بیدر، نجمہ شبیر ریاستی نائب صدر ٹیپو سلطان یونائیٹڈ فرنٹ بنگلور، سری وٹل یادو سینئر کانگریس لیڈر شوراپور ،ڈاکٹر منور بوڈے شورا پور منتخب ممبر کرناٹک اسٹیٹ ہومیوپیتھک بورڈ بنگلور، مبین دکنی، محمد خلیل بنگلور، رتن راج، راج محمد، مفتی محمد اقبال ونٹی نائب صدر جمیعۃ علماء شاخ یادگیر، ڈاکٹر امجد، عبدالکریم ٹیپو صدر ٹیپو سلطان یونائیٹڈ فرنٹ کلیان کرناٹک، عود بن عمر چاوش نائب چیئرمین وقف مشاورتی کمیٹی یادگیر، فیاض چودھری نائب چیئرمین وقف مشاورتی کمیٹی یادگیر ڈاکٹر فیروز خان سٹی پریزیڈنٹ ٹیپو سلطان یونائیٹڈ فرنٹ یادگیر مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔
Mushaira on Tipu Sultan : مارچ بروز ہفتہ کو ایک شام ٹیپو سلطان کے نام مشاعرہ - etv bharat urdu news
شورا پور ضلع یادگیر میں 18 مارچ بروز ہفتہ کو ایک شام ٹیپو سلطان کے نام سے مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ایک شام ٹیپو سلطان کے نام سے اس مشاعرے میں ظہیر ناندیڑ مہاراشٹرا، مجاور مالیگاؤں مہاراشٹرا، مقیم بابا گلبرگہ کرناٹک، رفیق سرور مالیگاؤں مہاراشٹرا، مبین احمد زخم یادگیر کرناٹک، ارشاد انجم مالیگاؤں مہاراشٹرا، مہمان شعراء شرکت کرتے ہوئے اپنا کلام پیش کریں گے اس کے علاوہ محمد ساجد عمری، اوصاف مجاہد، توفیق اسد تماپوری، میزبان شعراء بھی اپنا کلام پیش کریں گے۔ راج محمد ملا، کلیم فریدی، عابد حسین پگڑی، محمد صدام، عبدالرؤف دلیپ، محمد شمس الدین نے ادبی دوست احباب سے اس مشاعرے میں شرکت کرتے ہوئے اس مشاعرے کو کامیاب بنانےکی اپیل کی ہے۔