منڈیا:کرناٹک کے پرانے میسور علاقے میں کمل کو کھلانے کی کوشش میں لگی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 30 دسمبر کو منڈیا میں ایک کنونشن منعقد کرنے جا رہی ہے، جس میں وزیر داخلہ امت شاہ شرکت کریں گے۔Amit Shah Will Visit Mandavia For Convention In Mandya In Karnataka
وزیر داخلہ امت شاہ کنونشن میں آئیں گے کیونکہ ان کے پاس پرانے میسور کے سیاسی طور پر اہم منڈیا ضلع میں 5 سے 6 حلقوں کو جیتنے کا ماسٹر پلان ہے۔ منمول میگا ڈیری کا افتتاح30 دسمبر کو امت شاہ کریں گے۔ سرکاری پروگرام کے تحت منڈیا آرہے۔ امت شاہ پارٹی کے پروگرام میں بھی شامل ہوں گے۔
ہائی کمان نے ریاست کے لیڈروں کو ہدایت دی ہے کہ منڈیا ضلع کی سات میں سے کم از کم پانچ سیٹوں پر بی جے پی امیدوار جیت حاصل کرے۔ اس سلسلے میں ریاست کے لیڈروں نے منڈیا ضلع کو سنجیدگی سے لیا ہے۔