اجلاس کے بعد امیر شریعت مولانا صغیر احمد رشادی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبلیغی مرکز کے مسئلے پر چند میڈیا کی جانب سے چلائی جارہی زہر افشانی قابل مذمت ہے۔
مولانا صغیر احمد نے کہا کہ بروقت مرکز کے ذمہ داران نے انتظامیہ کو مرکز میں کثیر افراد کی موجودگی کے متعلق نہ صرف آگاہ کیا بلکہ ان کے نقل مکانی کی گزارش بھی کی تھی۔
لہٰذا مرکز کے ذمہ دار مولانا سعد پر درج کی گئی ایف آئی آر نامناسب ہے اور اسے منسوخ کیا جانا چاہئے۔