بنگلور:گزشتہ چند مہینوں سے ریاست کرناٹک میں چند شرپسند عناصر کی جانب سے اذان مخالف مہم چلائی گئی جس کے نتیجے میں ریاست میں برسر اقتدار بی جے پی حکومت نے اسے ایجنڈا بنایا اور ایک سرکولر جاری کر کے سپریم کورٹ کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ رات کے 10 بجے سے صبح 6 بجے تک مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔ Ameer e Shariat Karnataka on Loudspeaker Row
اس سلسلے میں دارالحکومت بنگلور میں علمائے کرام، دانشوران و سیاست دانوں کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں یہ فیصلہ لیا گیا اور امیر شریعت مولانا صغیر احمد رشادی کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے گائڈلائنز کے مطابق رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال نہیں کیا جائے گا اور اس بیچ صبح کے وقت فجر کی اذان بغیر لاؤڈ اسپیکر کے دی جائے گی۔ Community leaders call for not using loudspeakers for early morning azaan in Karnataka