ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں رکن اسمبلی رحیم خان نے کلیان کرناٹک ریجن ڈیولپمنٹ بورڈ کے ایم ایل ایز کے فنڈز کے تحت بیدر تعلقہ کے جنواڈا میں دو ایمبولینسوں کی سروس کا آغاز کیا۔دیہی علاقہ کے لوگوں کے فائدے کے لیے کرناٹک ریجن ڈیولپمنٹ بورڈ کے ایم ایل اے کے فنڈ سے 20 لاکھ روپے کے فلاح و بہبود کے تحت ایمبولینس گاڑیوں کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی رحیم خان نے کہا کہ انسان اوپر والے کے بعد سب سے زیادہ اعتبار اور بھروسہ ڈاکٹر پر کرتا ہے اس لئے ڈاکٹر کا شعبہ ایک مہذب اور معتبر شعبہ ہے ۔عالمی وبا کورونا وائرس کے وقت ڈاکٹر نرس اور محکمہ صحت کا ہر فرد جو اپنی نمایاں خدمت انجام دی ہے ۔سماج اس کو ہمیشہ یاد رکھے گا ۔
انہوں نے بتایا کہ جنواڈا اور چلارگی کے محکمہ صحت کے بنیادی مراکز صحت کو 42 لاکھ کی لاگت سے ایمبولینس فراہم کی گئی ہیں۔ ان بنیادی مرکزی صحت پر ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی تھی جس کو دیکھتے ہوئےدو فری ہیلتھ سنٹرز کے لیے ایمبولینس سروس شروع کی جا رہی ہے تاکہ جنواڈا اور چلارگی پرائمری ہیلتھ سنٹرز میں آنے والے مریضوں کےبہتر علاج کے لیے ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینسز مریضوں کو ان پرائمری ہیلتھ سنٹر سے زچہ بچہ ہسپتال اور برمز ہسپتال پہنچانے میں مدد کریں گی۔