بنگلور شہر کی معروف تنظیم اے ایم فاؤنڈیشن ٹرسٹ جس کے تحت ایک یتیم خانہ بھی چلتا ہے، آج اس تنظیم کی جانب سے غریب و مستحق خاندانوں میں راشن کِٹ تقسیم کیے گئے۔
ضرورتمندوں میں رمضان کِٹ تقسیم - بنگلور شہر کی معروف تنظیم اے. ایم. فاؤنڈیشن ٹرسٹ
کرناٹک کے دارالحکومت بینگلور میں لاک ڈاؤن کے درمیان پریشان حال مسلم غریب و مزدور طبقہ تک ماہ رمضان میں استعمال ہونے والی ضروری اشیأ مقامی رفاہی تنظیم کی جانب سے فراہم کی جارہی ہیں۔
ضرورتمندوں میں رمضان کِٹ تقسیم
اس موقع پر ٹرسٹ کے بانی محمد ایوب نے بتایا کہ خدمت خلق بلا شبہ بڑی عبادتوں میں سے ایک ہے اور ان دنوں کیونکہ کورونا وائرس کی وباء چلی ہے اور بے شمار لوگ اپنے کام کاج سے دور ہیں اس لیے ایسے وقت میں ان کی امداد کرنا بڑے اجر کا کام ہے۔
شہر کے ضرورتمند خاندانوں میں تقسیم کی گئی ان کٹس میں اشیائے خوردنی کے علاوہ رمضان المبارک کے روزوں کی مناسبت سے وابستہ ضروری اشیأ بھی شامل تھیں۔