اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: آل انڈیا مہیلا کانگریس فاؤنڈیشن ڈے منایا گیا - سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے اس پیغام کو عام کرنے کے لیے آج مہیلا کانگریس فاونڈیشن ڈے منایا جا رہا ہے

کرناٹک کے شہر گلبرگہ کے کانگریس آفس میں 37واں آل انڈیا مہیلا کانگریس فاونڈیشن ڈے منایا گیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی محترمہ کنیز فاطمہ کے ہاتھوں پرچم کشائی عمل میں آئی۔

all india women's congress foundation day was celebrated in gulbarga karnataka
گلبرگہ میں آل انڈیا مہیلا کانگریس فاونڈیشن ڈے منایا گیا

By

Published : Sep 15, 2020, 10:59 PM IST

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ کے کانگریس آفس میں آل انڈیا مہیلا کانگریس فاونڈیشن ڈے کے موقع پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کی رکن محترمہ چندرکا پرمیش نے کہا کہ اندرا گاندھی نے ملک میں خواتین کو سیاسی، تعلیمی اور سماجی میدان میں آگے آنے کے لیے آل انڈیا مہیلا کانگریس فاونڈیشن ڈے منایا تھا۔ اس لیے ہر برس 15 ستمبر کو مہیلا فاونڈیشن ڈے منایا جاتا ہے۔

گلبرگہ میں آل انڈیا مہیلا کانگریس فاونڈیشن ڈے منایا گیا

کانگریس پارٹی نے ملک میں خواتین کو مضبوط بنانے کے لیے ہر میدان میں خواتین کو حصہ لینے کا موقع فراہم کیا ہے۔

گلبرگہ میں آل انڈیا مہیلا کانگریس فاونڈیشن ڈے منایا گیا

آج خواتین ہر میدان میں دکھائی دے رہی ہیں۔ اس لیے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے اس پیغام کو عام کرنے کے لیے آج مہیلا کانگریس فاونڈیشن ڈے منایا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details