اردو

urdu

ETV Bharat / state

All India Urdu Book وانیمباڑی اسلامیہ کالج میں کل ہند اردو کتاب میلا کا افتتاح

قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام جنوبی ہند کے اہم تعلیمی و ثقافتی شہر وانمباڑی میں جاری پچیسواں قومی اردو کتاب میلہ میں روزانہ مختلف علمی، ادبی و ثقافتی پروگراموں کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ اس کتاب میلے کو تمل ناڈو کے لئے نہایت فخر کا لمحہ سے تعبیر کیا جارہا ہے۔ All India Urdu Book

وانیمباڑی اسلامیہ کالج میں کل ہند اردو کتاب میلا کا افتتاح
وانیمباڑی اسلامیہ کالج میں کل ہند اردو کتاب میلا کا افتتاح

By

Published : Jan 6, 2023, 7:08 PM IST

وانیمباڑی اسلامیہ کالج میں کل ہند اردو کتاب میلا کا افتتاح

بنگلور: جنوبی ہند کے وانمباڑی شہر میں نیشنل کونسل فار پرموشن آف اردو لانگویج (این سی پی یو ایل )اور وانمباڑی مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام شہر کے اسلامیہ کالج میں 25 ویں قومی کل ہند اردو کتاب میلے کا افتتاح ہوا۔ All India Urdu Book Jointly Organized By NCPUL And Islamia College Of Vaniyambadi Was A Moment Of Pride For Tamil Nadu

اس موقع پر کاروان اردو کی ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا جسے ریاست تمل ناڈو کے لئے لمحہ فخر قرار دیا جا رہا ہے. تمل ناڈو اردو اکیڈمی کے چیئرمین محمد اشرف نے ریاست تمل ناڈو اور اردو کا گہوارہ کہلائے جانے والے وانمباڑی شہر میں اردو کی بقا و اس کے فروغ کے لئے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ این سی پی یو ایل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عقیل احمد نے پیغام دیا کہ محبت کی زبان اردو کو عام کیا جائے تاکہ ساری دنیا میں محبت بانٹی جاسکے.اس زبان کے فروغ کے لئے کام کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ کل ہند اردو کتاب میلہ کو کرناٹک کے میسور شہر میں انعقاد کئے جانے کا منصوبہ تھا لیکن چند سماج دشمن عناصر کی مخالفت کی وجہ سے تامل نادو کے وانمباڑی شہر میں نو روزہ قومی اردو کتاب میلہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Hazarat Zindesha Madar Urs حضرت سید بدیع الدین احمد زندہ مدار کے عرس کا اہتمام

اس موقع پر پروفیسر مظفر علی نے کہا کہ اردو زبان کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ کسی بھی زبان کی مخالفت نہیں کرتی ہے بلکہ مقامی زبان کے ساتھ مل کر رہتی ہے، شاید اسی لئے اردو کو محبت کی زبان کے نام سے جانا جاتا ہے۔ All India Urdu Book Jointly Organized By NCPUL And Islamia College Of Vaniyambadi Was A Moment Of Pride For Tamil Nadu

ABOUT THE AUTHOR

...view details