بنگلورو:ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں وزیراعلیٰ سدارمیہ نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نمائندوں سے بات چیت کی جنہوں نے آج ہوم آفس کرشنا میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے یو سی سی کے متعلق کہا کہ ریاستی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرے گی اور اس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
اس موقع پر وفد کے قائدین نے یکساں سیول کوڈ کے نفاذ سے مسلمانوں کے حقوق اور مسلم پرسنل لاء کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا. پچھلے لاء کمیشن نے مرکزی حکومت کی تجویز کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا تھا کہ اس متنوع ملک میں یکساں سول کوڈ کا نفاذ ممکن نہیں ہے۔ اب مرکزی حکومت نے موجودہ لاء کمیشن سے اس معاملے کا دوبارہ جائزہ لینے کو کہا ہے۔ اسی مناسبت سے لاء کمیشن عوام سے رائے اکٹھا کر رہا ہے. اپنے بورڈ کی جانب سے انہوں نے کہا کہ یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے خلاف پٹیشن پر ایک کروڑ سے زائد افراد نے دستخط کر کے لاء کمیشن کو بھیج دیے ہیں۔