اردو

urdu

ETV Bharat / state

نفرت پھیلانے والوں کو اقتدار سے دور رکھیں: خالد سیف اللہ رحمانی - خالد سیف اللہ رحمانی

بھارت کے جنوبی شہر بنگلور میں عام انتخابات کے پیش نظر آل انڈیا ملی کونسل کی جانب سے 'موجودہ حالات میں علمائے کرام کی ذمہ داری' کے عنوان سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔

all-india-milli-council-appeals-voting-for-secular-parties

By

Published : Mar 29, 2019, 8:20 PM IST


جلسہ کے مہمان خصوصی اور آل نڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا :'الیکشن کا عمل بہت اہم ہوتا ہے، اس سے حکومتیں بنتی ہیں اور گرتی ہیں'۔

ان کا مزید کہنا تھا:' ہم اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں، غریبوں کا استحصال کرنے والی ملک کو نقصان پہنچانے والی طاقتوں کو اقتدار سے دور رکھیں'۔

متعلقہ ویڈیو۔

خالد سیف اللہ نے کہا:' جو لوگ ملک میں امن و امان کی فضا قائم رکھیں اور اسے معاشی اعتبار سے آگے بڑھائیں ہر طبقے کو تحفظ فراہم کرائے ایسی طاقتوں کو آپ ووٹ دیکرآگے بڑھائیں'۔

یہ اجلاس آل انڈیا ملی کونسل ریاست کرناٹکا یونٹ کی جانب منعقد ہوا تھا۔

علماء نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی جمہوریت کو پیش خطرہ کو دور کرنے کے لیے یہ اشد ضروری ہے کہ ہم سیکولر طاقتوں کا ساتھ دیں اور فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دیں اور یہ ہمارے ووٹ کے صحیح استعمال سے ہی ممکن ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details