اردو

urdu

ETV Bharat / state

All India Ideal Teachers Association works on Education آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن کے مقاصد

آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن ضلع بیدر کے سیکرٹری محمد عبداللہ مدثر آزاد نے آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن کرناٹک کے مقاصد پر ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کی۔ All India Ideal Teachers Association works on Education

By

Published : Sep 29, 2022, 5:05 PM IST

آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن کے مقاصد
آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن کے مقاصد

کرناٹک بیدر: آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن ضلع بیدر کےسیکرٹری محمد عبداللہ مدثر آزاد نے کہا کہ مذکورہ تنظیم کے مقاصد Objectives of AITA میں تعلیمی اداروں میں بہتر تعلیمی و اخلاقی ماحول کو فروغ دینا، تعلیم کو جہالت کے اثرات سے پاک کرنا اور اسلامی نظریہ تعلیم کو فروغ دینے کی کوشش کرنا، اساتذہ کی علمی و فکری و فنی واخلاقی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لئے رہنمائی کرنا اور اساتذہ کو صالح معاشرے کی تعمیر میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ، اساتذہ کے جائز حقوق کے لیے کوشش کرنا ،ملکی سماج اور خاص طور سے مسلمانوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے کوشش کرنا وہ دیگر مقاصد شامل ہیں۔مدثر نے مزید کہا کہ تنظیم آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن( رجسٹرڈ) کرناٹک ایک ایسی تنظیم ہے جو پورے ملک کی سطح پر اساتذہ کی رہنمائی کے لئے کام کرتی ہے۔ All India Ideal Teachers Association work

آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن کے مقاصد

انہوں نے آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن کی جانب سے مرتب کردہ کتاب پالیسی و پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کتاب کے ذریعہ ہم نے آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کیے جانے والے کام اور تنظیم کے مقاصد کو بتانے کی کوشش کی ہے۔ AITA Promotes Education

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران جب اسکول اور کالج بند تھے تب آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسو سی ایشن نے بچوں کی تعلیم کے مقصد کو جاری رکھنے کے لئے آن لائن پروگراموں کے ذریعہ اساتذہ کی تربیت کے علاوہ بچوں میں آن لائن تعلیمی نظام کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ ضلع سیکریٹری محمد عبداللہ مدثر آزاد نے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکول کالجس اور دینی مدارس میں اپنی خدمات انجام دینے والے اساتذہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم کا حصہ بنیں اور اپنی تعلیمی صلاحیتوں کے ذریعہ بچوں کو معیار تعلیم و تربیت دینے میں اہم رول ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: Urdu Library Foundation وزیرتعلیم پروفیسر چندر شیکھر نے گورنمنٹ اردولائبریری کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا

ABOUT THE AUTHOR

...view details