بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے ایسے پچھڑے ہوئے یا سلم علاقے جہاں پر تعلیم یافتہ لوگوں کی شرح فیصد کم ہے، کا انتخاب کرتے ہوئے آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے مقامی سرکاری اسکولوں کے صدر مدرسین اور دیگر معلمین کے ساتھ ڈراپ آؤٹ بچوں کی نشاندہی کرنے کے لئے مختلف محلہ جات میں گھر گھر مہم شروع کی ہے۔
آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن کا مقصد یہ ہے کہ بچے اپنی بنیادی حقوق تعلیم حاصل کرنے سے محروم نہ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے کئی بچوں کو سرکاری مدارس میں داخلہ دلوایا گیا ہے۔
آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسو سی ایشن شاخ بیدر کے صدر عارف الدین نے والدین سرپرستوں اور مختلف تنظیموں کے ذمہ داران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے علاقوں میں تعلیم اور اس کی اہمیت سے متعلق لوگوں میں معلومات فراہم کریں اور اپنے نزدیک قریبی سرکاری اسکول میں بچوں کے داخلے دلوا کر آنے والی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں نمایاں کردار ادا کریں۔