اس دوران احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ ریاست میں اگلے ماہ سمسٹر امتحان لینے کی بات کی جارہی ہے، لیکن طلبہ کے لیے پہلے ویکسین کا اہتمام کیا جائے۔ دو ڈوز ویکسین کے بعد اور آف لائن کلاس مکمل ہونے کے بعد ہی امتحان منعقد کیا جائے۔
گلبرگہ میں اے آئی ڈی ایس او کی جانب سے ڈگری، انجینئرنگ ڈپلوما طلبہ کے سمسٹر امتحانات منسوخ کرنے کامطالبہ کیا۔
گلبرگہ یونیورسٹی کے سامنے اے آئی ڈی ایس او نے احتجاج کیا کرناٹک گلبرگہ شہر میں آل انڈیا ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹ تنظیم نے احتجاج کیا۔ اس موقع پر اے آئی ڈی ایس او تنظیم کے ضلع صدر ہنمنت اپا نے مطالبہ کیا کہ ڈگری، انجینئرنگ ڈپلوما، فارمیسی کے ہونے والے سمسٹر امتحانات منسوخ کیے جائیں، کیونکہ ان طلبہ کے پچھلے کئی مہنوں سے کلاسز نہیں ہوئے۔
مزید پڑھیں:گلبرگہ میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج
اے آئی ڈی ایس او نے سمسٹرامتحانات منسوخ کرنے کامطالبہ کیا۔ اگلے ماہ سمسٹر امتحان لینے کی بات کی جارہی ہے، لیکن ان طلبہ کے لیے پہلے ویکسن کا اہتمام کیا جائے۔اور دو ڈوز ویکسین لگانے کے بعد اور آف لائن کلاس مکمل کرنے کے بعد ہی امتحان منعقد کیا جائے۔اس سلسلے میں وزیر اعلی کو ضلع کمشنر کے ذریعے میمورنڈم پیش کیا گیا۔