بنگلورو: گزشتہ دنوں کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر نلین کمار قتیل کے متعدد بیانات منظر عام پر آئے جن میں انہوں نے مبینہ طور پر ٹیپو سلطان کا نام لے کر نفرت پھیلانے کی کوشش کی۔حال ہی میں نلین کمار نے یاک تقریر میں مبینہ طور پر کہا کہ ٹیپو سلطان کے پیروکاروں کو زندہ نہیں رہنا چاہیے۔ اس متنازع و مبینہ طور پر نفرت انگیز بیان کے رد عمل میں سینئر کانگریس لیڑر و کرناٹک کانگریس کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہاکہ ہم انہیں پیار پیش کریں گے اور یہی ہمارا دھرم ہے۔ میڈیا کے اس سوال پر کہ کیا کانگریس پارٹی نلین کمار قتل پر قانونی کارروائی کرے گی۔ سرجے والا نے کہاکہ ہم انہیں گلے لگائین گے۔
اس سلسلے میں جماعت اسلامی کرناٹک کے نائب صدر مولانا محمد کنی نے کہا ایک طرف ملک و ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ذیر قیادت عوام پریشانی میں مبتلا ہے تو دوسری جانب بی جے پی لیڑر نلین کمار کٹیل کی جانب سے دئے جارہے نفرت بھرے بیانات ریاست کو مزید فرقہ پرستی کی اور لے جارہے ہیں۔ مولانا یوسف کنہی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ گزشتہ سالوں میں اس کی جانب سے ہوئے فلاح و بہبودی ڈیویلپمینٹ کے کاموں کو دیکھاتے و عوام کے سامنے رکھتے اور پھر ووٹ مانگتے، جو کہ ممکن ہی نہیں کہ ریاست میں بی جے پی حکومت نے صرف بدعنوانی کی. ہے اور فروہ پرستی کے ذریعے نفرت ہھیلائی ہے اور وہ اسی کے ذریعے الیکشنز کو لڑنا چاہتہے ہیں۔