کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور ٹاؤن کے و شنوی لاج میں غیر قانونی طور پر جمع کی جارہی شراب کی پولیس کو اطلاع ملی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے اس جگہ پہنچ کر ایک لاکھ 76 ہزار روپے کی مالیت کی شراب کو ضبط کیا۔
یادگیر میں ایک لاکھ 76 ہزار روپے مالیت کی شراب ضبط - سپرینٹنڈنٹ آف پولیس یادگیر
یادگیر میں غیر قانونی شراب کے ذخیرے کو پولیس نے ضبط کیا ہے جس کی قیمت تقریبا ایک لاکھ 76 ہزار روپے بتائی جارہی ہے۔
![یادگیر میں ایک لاکھ 76 ہزار روپے مالیت کی شراب ضبط](https://etvbharatimages.akamaized.net/breaking/breaking_1200.png)
Breaking News
سپرینٹنڈنٹ آف پولیس یادگیر رشی کیش بھگوان کی نگرانی میں ڈی ایس پی وینکٹیش کی قیادت میں ٹیم نے ایک شخص کو بھی گرفتار کیا ہے۔ پولیس یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ شراب کہاں فروخت کے لیے جانے والی تھی۔
اس موقع پر محکمہ پولیس کے عہدے داران کی ٹیم میں اوماکانت، منجو ناتھ، ڈرائیور چندپا موجود تھے۔