اس موقع پر الامان ٹرسٹ کے ذمہ دار ڈاکٹر محمد فاروق نے بتایا کہ موٹیویشنل پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ ڈی جے ہلی و کے جی ہلی سلمز علاقوں میں بسنے والے غریب خاندانوں کے با صلاحیت بچوں کی پڑھائی ان کے معاشی مسائل کی وجہ سے منقطع نہ ہو اور غربت کی وجہ سے ڈراپ آؤٹ نہ ہو۔
اس موقع پر اےسی پی سجاد خان نے بتایا کہ یہاں اس بات کو جاننے کی کوشش کی گئی کہ قوم کے غربت کے مارے باصلاحیت بچے آخر تعلیمی میدان میں پیچھے کیوں ہیں۔