بیدر: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی دورہ بیدر کے دوران جامع مسجد بیدر میں تنظیم رابطہ ملت ضلع کے زیر اہتمام جلسہ عام با عنوان ہمارا ملک عزیز اور یکساں سول کوڈ سے کو خطاب کرتے ہوئے یکساں سول کوڈ پر تنادلہ خیال کیا۔
مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ ان دنوں ملک میں یکساں سول کوڈ سے متعلق مختلف گوشوں سے آواز آٹھ رہیں ہیں جس پر مسلم لا بورڈ نے بھی اپنی رائے پیش کرتے ہوئے یکساں سول کوڈ کو ملک کے قانون کے خلاف قرار دیا ہے۔ ہمارے ملک ہندوستان میں مختلف مذاہب کے لوگ بستے ہیں۔ان لوگوں کے الگ الگ رسم و رواج اور طریقے شادی بیاہ بالکل مختلف ہیں ہمارے ملک کا قانون بھی ہندوستان کے ہر شہری کو اپنے مذہب کے مطابق زندگی بسر کرنے کا حق دیتا ہے۔اس کے تحت ہندوستان میں رہنے والے تمام مذہب کے لوگ اپنے اپنے مذہب کے مطابق اپنے رسم و رواج اور زندگیاں بسر کرتے آرہے ہیں جو ان کا قانونی حق بھی ہے لیکن یکساں سول کوڈ کہ نافذ کے بعد مختلف مذاہب اور قبائلی احباب کو اپنی رسم و رواج طور طریقے اور کلچر ادا کرنے میں یقینا دشواری پیش ائے گی۔