ضلع بیدر شاخ کے مجلس اتحاد المسلمین کے صدر سید منصور قادری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر وارڈ سے تین چار افراد نے ٹکٹ کے لیے خواہش ظاہر کی اور درخواست دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس بیدر بلدیہ کے انتخابات کے لیے 25 امیدوار میدان میں اتار رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیدر بلدیہ کے لیے جو 75 درخواستیں آئی ہیں۔ ان تمام کو ہم پارٹی کے صدر اسد الدین اویسی کے پاس روانہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد مجلس کے 25 امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔