ریاست کرناٹک میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کو مضبوط بنانے کے لئے گلبرگہ شہر کے ہفت گنبد میں ممبرشپ کیمپنگ اجلاس منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گلبرگہ ضلع صدر عبدالر رحیم مرچی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'کرناٹک میں مجلس کو مضبوط بنانے کے لئے چھ دنوں کی ممبرشپ کیمپنگ چلائی جارہی ہے۔ جس کا آغاز آج گلبرگہ سے کیا گیا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'کرناٹک کے گلبرگہ، بیدار، یادگیر، بلاری، بیجاپور، ہبلی دھارواڑ، بلگام اور دیگر اضلاع کا دورہ کیا جارہا ہے۔ جس میں حیدرآباد اور کرناٹک کے کئی لیڈران بڑی محنت کے ساتھ ریاست بھر کادورہ کر رہے ہیں۔ مسلم اور دلت طبقے کے عوام بڑی تعداد میں پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔'