کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ بھارت میں دہشت گردی کا آغاز ناتھور ام گوڈسے سے ہوا۔ مہاتما گاندھی جی کو قتل کر نے کی کوشش پانچ مر تبہ کی گئی، آخر کار ناتھو رام گووڈسے اس مقصد میں کامیاب ہوگیا۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی کا قتل ملک کے ہندوؤں اور مسلمان میں نفرت پھیلانے نے کے مقصد سے کیا گیا تھا تاکہ اس ملک کو ہندو راشٹریہ بنایا جا سکے۔ اسی مقصد کے تحت گاندھی جی کے قتل کا الزام مسلمانوں پر لگانے کی سازش کی گئی تھی مگر سچائی سامنے آگئی کہ گاندھی جی کا قتل کرنے والا کوئی مسلمان نہیں، ناتھو رام گوڈسے ہے۔