اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے این یو کیمپس پر حملہ کے خلاف احتجاج - جے این یو کیمپس پر حملے

احتجاج شہر کے سبھاش چوک پر کیا گیا۔اس احتجاج میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔

جے این یو کیمپس پر حملہ کے خلاف احتجاج
جے این یو کیمپس پر حملہ کے خلاف احتجاج

By

Published : Jan 6, 2020, 5:19 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو ) کے طلباء اور اساتذہ پر ہوئے حملے کے خلاف میں آل انڈیا ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

جے این یو کیمپس پر حملہ کے خلاف احتجاج

احتجاج شہر کے سبھاش چوک پر کیا گیا۔اس احتجاج میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔

اس موقع پر طالبہ تنظیم کے سیکرٹری سندھ نے کہا کہ 'جے این یو کے طلباء اور اساتذہ پر ہوئے حملے کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'حملہ اے بی وی پی اکھیل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کی سازش ہے۔'

طلبہ کی تنظیم نے جے این یو کے طلباء پر حملہ کرنے والوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس احتجاجی پروگرام میں طلباء کے تنظیم کے ذمہ داران کے علاوہ طلباء و طالبات کثیر تعداد موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details