علماء کرام نے لکھا ہے کہ اللہ تعالی امت کی اگر بخشش نہیں کرنا چاہتا تھا توانہیں رمضان جیسا مقدس مہینہ عطا نہیں کرتا۔
اگر کسی کا رمضان صحیح نہیں گزرے گا تو اس کا پورا سال بھی صحیح سے نہیں گزرے گا۔
اس لیے امت کو چاہیے کہ اپنی مغفرت کے لیے اللہ کو راضی کرنے والے اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں۔
اس مہینے کی قدر کریں کیونکہ آج ہم میں سے کئی احباب ہمارے بیچ موجود نہیں ہیں جو پچھلے ماہ رمضان میں ہمارے ساتھ موجود تھے۔
انہوں نے کہا کے اس ماہ کے پورے روزے رکھیں کیونکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ روزہ وہ چیز ہے جس کا بدلہ اللہ تعالیٰ عطا کرتا ہے۔
روزے کے علاوہ تراویح پڑھیں قرآن کی تلاوت کثرت سے کریں کیونکہ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل ہوا۔
مفتی غلام یزدانی نے مزید کہا کہ اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ صدقہ خیرات کریں اور دیہاتوں میں رہنے والے احباب کو راشن کٹ تقسیم کریںجمیعت علماء ہند شاخ بیدر کی جانب سے گزشتہ سال بھی راشن کٹ تقسیم کیے گئے تھے ان شاء اللہ اس سال بھی راشن کٹ تقسیم کیے جائیں گے۔