منی پور تشدد کے خاتنے کے لئے حکومت میتی و کوکی کمیونٹیز کو ایک ٹیبل پر لائے بنگلور: منی پور میں پیش آئے گھناؤنے واقعات نے پورے ملک میں غم و غصے کو جنم دیا ہے،ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک میں بھی منی پور کو لے کر سماج کے ذمہ دار لوگوں کی جانب سے ردعمل آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی درمیان کرناٹک ہائی کورٹ کے وکیل انور علی نے الزام عائد کیا کہ منیپور تشدد میں ریاستی بی جے پی حکومت کا ہاتھ ہوسکتا ہے، کہ فرقہ وارانہ تشدد پر قابو پانے میں حکومت ناکام ہوچکی ہے۔
ایڈوکیٹ انور علی نے منی پور تشدد کو ماضی کے واقعات جیسے 2002 کے گودھرا فسادات اور دہلی اور مظفر نگر کے حالیہ واقعات سے موازنہ کیا۔
منی پور تشدد کے حل کے سلسلے میں ایڈووکیٹ انور علی نے مرکزی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ اسٹیک ہولڈرز یعنی تنازعات میں گھرے کوکی و میتی کمیونٹی کے لیڑران کو ایک ٹیبل لائیں اور ان کے ساتھ بات چیت کرے تاکہ منیپور میں امن بحال ہوسکے۔
انہوں نے کہاکہ نے اپنے بیان میں کہا کہ منی پور میں ہورہے فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافہ حکومت کے کردار کو بے نقاب کرتا ہے۔منی پور مسئلے پر ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس یونیفارم سول کوڑ کے لئے تیاری کرنے کے لئے وقت ہے، 2024 کے انتخابات کے لئے ملک بھر میں دورہ کرنے کے لئے وقت ہے لیکن منیپور جانے کے لئے وقت نہیں ہے.
یہ بھی پڑھیں:Indian Union Muslim League Bidar انڈین یونین مسلم لیگ کی قومی ممبر سازی مہم
منی پور تشدد معاملے پر بات کرتے ہوئے اپوزیشن کے لیڑر راہل گاندھی نے کہا کہ پی ایم مودی نہیں چاہتے کہ منی پور میں آگ بجھ جائے اور یہ منی پور کی سچائی ہے. راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پر پی ایم مودی کے جواب کے ایک دن بعد کہاکہ میں نے پی ایم مودی کو پارلیمنٹ میں بولتے ہوئے سنا۔ وہ لطیفے سنا رہے تھے، این ڈی اے کے ممبران پارلیمنٹ کے نعرے لگاتے ہوئے ہنس رہے تھے۔ یہ ایک وزیر اعظم کو زیب نہیں دیتا۔