ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے رکن اسمبلی رحیم خان نے کہا کہ بیدر تعلقہ کے مالیگاؤں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے آج تمام عہدیدار اکٹھے ہوئے ہیں اور گاؤں والوں کو اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس گاؤں کے بہت سے مسائل ہیں جیسے پانی،سڑکیں،ہسپتال، لہذا حکام کو چاہیے وہ گاؤں کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے عملی اقدام اٹھائیں۔ ضلع کمشنر گویند ریڈی نے کہا کہ ہر ماہ ضلع کمشنر کے مالیگاؤں میں منعقد پروگرام میں شرکت کرتے ہیں اور ان کے مسائل کو موقع پر ہی حل کئے جاتے ہیں۔ اگر یہاں مسائل حل نہیں ہوسکتے تو وہ ہمارے دفتر آکر اپنے مسائل سے ہمیں آگاہ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں چونکہ بیدر شہر سے قریب ہے اس لیے وہ ہمارے دفتر آسکتے ہیں۔ کمشنر نے بتایا کہ ہمیں ایک سال میں 12 گاؤں میں یہ پروگرام کرنے کا موقع ملے گا اور ہم ان تمام گاؤں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ مالیگاؤں والوں نے کمشنر کو اپنے ضروری ضروریات اور مسائل بتاتے ہوئے کہا کہ گاؤں میں پینے کے پانی کی نئی ٹینک بنانے ضرورت ہے۔ مالیگاؤں اور قرب و جوار سے کثیر تعدادا میں بچے یہاں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آتے ہیں،ان کے لیے ہمیں اپنے گاؤں میںکالج کی ضرورت ہے اور اسپتال کے لیے پہلے ہی جگہ موجود ہے، لہذا اس پر کام شروع کیا جانا چاہیے۔ اس معاملہ پر ضلع کمشنر نے گاؤں والوں کی رائے لی اور افسران کو ہدایت دی۔