اردو

urdu

ETV Bharat / state

Activists Urge Congress Govt بنگلورو کے مختلف مقامات پر احتجاج کرنے کے جمہوری حق کو بحال کرے حکومت، سماجی کارکنان

بی جے پی حکومت کے چلتے بنگلور پولیس کنیشنر کی جانب سے نافذ کئے گئے اس فرمان سے سماجی و سیاسی کارکنان سخت برہم ہیں، کہا کہ حکومت کا یہ اقدام ان کے بنیادی و دستوری حقوق کی پامالی ہے جس سے سماجی کارکنان کو کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بنگلورو کے مختلف مقامات پر حتجاج کرنے کے جمہوری حق کو بحال کرے حکومت، سماجی کارکنان
بنگلورو کے مختلف مقامات پر حتجاج کرنے کے جمہوری حق کو بحال کرے حکومت، سماجی کارکنان

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2023, 5:11 PM IST

بنگلورو کے مختلف مقامات پر حتجاج کرنے کے جمہوری حق کو بحال کرے حکومت، سماجی کارکنان

بنگلورو:گزشتہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے سن 2021 میں شہر بنگلورو میں شہر بنگلور کے مختلف مقامات پر احتجاج پروٹیسٹ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی سوائے فریڈم پارک کے۔

اس سلسلے میں مختلف دلت و اقلیتی، سماجی و کسانوں کی تنظیموں کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کے دوران بی جے پی حکومت کے اس رویہ کی سخت تنقید کی گئی اور کہا کہ جمہوریت کے خلاف ہے۔اس طرح کی بندش سے لوگوں کے احتجاج کرنے کی آزادی کو نقصان پہنچانے کی کوشش تھی۔

اس سلسلے میں ایڈووکیٹ میتریئی کرشنن نے برسر اقتدار کانگریس حکومت سے پرزور اپیل کی کہ مذکورہ آرڈر کو واپس لیا جائے اور شہر میں پہلے کی طرح مختلف مقامات پر احتجاج کرنے کے حق کو بحال کیا جائے اور احتجاج کرتے جن کارکنوں پر کیسز درج کئے گئے ہیں انہیں واپس لے۔

یہ بھی پڑھیں:2024 میں انڈیا الائنس ہی کامیاب ہوگا: ڈاکٹر کے رحمان خان India Alliance

اس موقع پر کرشنن و سابق وزیر بی. ٹی للیتا نائک نے کہا اگر حکومت شہر میں احتجاج نہ کئے جانے کی پابندی کو نہیں ہٹاتی ہے تو یوم پیدائش مہاتما گاندھی 2 اکتوبر کو وہ مذکورہ آرڈر کی خلاف ورزی کرینگے اور احتجاجی مارچ کریں گے۔کرشنن نے مزید کہا کہ وہ عوامی حقوق کے حقوق کے حصول کے لئے ہائ کورٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details