اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلور: دشا روی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج - bengaluru activists hold protest

دشا روی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 3 مہینوں سے دہلی بارڈرز پر چل رہے کسانوں کے احتجاجی تحریک کے لیے مبینہ طور پر ایک "ٹول کٹ" تیار کیا تھا جس کو مودی حکومت "ملک مخالف دستاویز" قرار دے رہی ہے۔

بنگلور: دشا روی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج
بنگلور: دشا روی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

By

Published : Feb 15, 2021, 11:08 PM IST

ریاست کرناٹک کے بنگلور میں ماحولیاتی کارکن دشا روی کو بروز ہفتہ دہلی پولیس نے گرفتار کیا اور دہلی کے ایک کورٹ میں انہیں پیش بھی کیا گیا ہے۔ جس کے بعد انہیں 5 دنوں کے لیے پولیس تحویل میں بھیجا دیا گیا ہے۔

بنگلور: دشا روی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

دراصل چند دنوں قبل عالمی شہرت یافتہ ماحولیاتی کارکن گریتا تھنبرگ نے ملک ہند میں چل رہے کسانوں کے احتجاجی تحریک کی حمایت میں ٹویٹ کیا تھا اور ایک "ٹول کٹ" بھی شئیر کیا تھا۔

بنگلور: دشا روی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

دشا روی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 3 مہینوں سے دہلی بارڈرز پر چل رہے کسانوں کے احتجاجی تحریک کے لیے مبینہ طور پر ایک "ٹول کٹ" تیار کیا تھا جس کو مودی حکومت "ملک مخالف دستاویز" قرار دے رہی ہے۔

بنگلور: دشا روی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

دشا روی کی گرفتاری کے خلاف آج شہر کے میسور بینک سرکل میں ایک پرزور احتجاج کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کئی سماجی کارکنان و اہم شخصیات نے شرکت کی۔

بنگلور: دشا روی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

اس موقع پر احتجاجیوں نے ماحولیاتی کارکن دشا روی کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے آئین مخالف ٹھرایا اور ان کی فوری رہائی کی مانگ کی۔

اس احتجاج میں شریک سماجی کارکنان نے بتایا کہ وہ ایک میمورنڈم صدر ہند کو روانہ کر رہے ہیں، اس مانگ کے ساتھ کہ ماحولیاتی کارکن دشا روی کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details