ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں اس ہفتے کوروناوائرس (کووڈ-19) فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ ہفتے کورونا کیسز میں گراوٹ رہی لیکن اب پھر سے اس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق آج کل 8477 افراد کووڈ-19 پازیٹو پائے گئے ہیں جبکہ 85 متاثرین اس مہلک وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
کرناٹک کورونا کیسز میں اضافہ اب تک ریاست میں 113538 فعال کیسز درج ہوئے ہیں، اس کے ساتھ ہی 8841 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں اور اب تک 620008 متاثرین کو صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتالز سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
اب تک ریاست میں کووڈ-19 سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10283 تک پہنچ چکی ہے۔
وہیں آئی سی یو میں 939 متاثرین زیر علاج ہیں، جب کہ 3520 متاثرین صحتیاب ہوئے ہیں اور 45 متاثرین ہلاک ہوئے ہیں۔