بنگلور:اے سی بی حکام کے مطابق کنٹونمنٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ان کی رہائش گاہ، سلور اوک اپارٹمنٹ میں ایک فلیٹ، سداشیو نگر میں ایک گیسٹ ہاؤس، بنشنکری میں جی کے ایسوسی ایٹس کے دفتر اور شہر کے کلاسی پالیہ میں نیشنل ٹراویل کے دفتر پر چھاپے مارے گئے۔ اے سی بی کے ذرائع نے بتایا کہ اے سی بی کی ٹیمیں دستاویزات کی تصدیق کر رہی ہیں مزید تحقیقات جاری ہے۔ اے سی بی کی متعدد ٹیمیں ضمیر خان کے پانچ مقامات پر پہنچیں اور چھاپے ماری کی۔
IMA Ponzi Scam: آئی ایم اے دھوکہ دہی معاملہ، بی زیڈ ضمیر کے پانچ ٹھکانوں پر چھاپہ
کرناٹک میں اینٹی کرپشن بیورو نے اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی رپورٹ کے بعد کانگریس کے رکن اسمبلی و سابق ریاستی وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان کے پانچ ٹھکانوں پر چھاپے مارے کی۔ ACB Raids Various Locations of Congress MLA Zameer Ahmed Khan
واضح رہے کہ ضمیر احمد خان چار بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں، جنہوں نے جون 2018 سے ایک سال سے زائد عرصے تک ایچ ڈی کمارا سوامی حکومت میں خوراک اور سول سپلائی کے وزیر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔ گزشتہ سال اگست میں، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ضمیر خان اور ایک اور سابق وزیر آر روشن بیگ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا۔ واضح رہے کہ IMA بدعنوانی 4,000 کروڑ روپے کی پونزی اسکیم ہے، جس میں ہزاروں لوگوں کو، جن میں زیادہ تر مسلمان تھے، دھوکہ دیا گیا تھا۔ وہیں آئی ایم اے پونزی اسکیم معاملے میں ضمیر خان کئی مرتبہ ای ڈی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلور: آئی ایم اے دھوکہ دہی معاملے میں پیش رفت