بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے عہدیداروں نے بیدرضلع کے ڈپٹی کمشنر گووند ریڈی کو ایک یادداشت پیش کی جس میں بیدر کے گورنمنٹ ویمنس ڈگری کالج اور سرکاری پولی ٹیکنک کو بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد بیدر یونٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے گورنمنٹ ویمنس ڈگری کالج اور گورنمنٹ پولی ٹیکنک کو فوری طور پر ضروری انفراسٹرکچر مہیا کیا جائے۔ ABVP Submits Memorandum To Commissioner
پریشد کے عہدیداروں نے شہر میں ایک وفد کے ساتھ ضلع ڈپٹی کمشنر گویند ریڈی سے ملاقات کی اور یادداشت پیش کی۔ وومن ڈگری کالج میں دیہی علاقوں کی 510 غریب اور ہونہار طالبات زیر تعلیم ہیں۔ تاہم کالج میں کوئی انفراسٹرکچر نہیں ہے۔ عمارت خستہ حال ہے۔ پریشد کے نیشنل ایگزیکٹیو ممبر ریونا نے بتایا کہ طلباء کی تعداد کے مطابق بیت الخلاء نہیں ہیں۔