بنگلور: سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے شہر بنگلور کے سروگنہ نگر اسمبلی حلقے سے عبدالحنان نے امیدوار کے طور پر اپنا نامینیشن فائل کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عبد الحنان نے اپنی پارٹی کی سماجی و سیاسی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عوام سروگنہ نگر حلقے میں تبدیلی چاہتی ہے لہذا وہ پر امید ہیں کہ عوام کا ساتھ انہیں حاصل ہوگا اور وہ کامیاب ہوکر لوگوں کی امیدوں پر کھرے اتریں گے۔
عبدالحنان نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی کے ورکرز نے کووڈ کے دوران عوام کی خوب خدمت کی ہے اور فرقہ پرست طاقتوں کی جانب سے چالائے جارہے حجاب، حلال و اذان مخالف مہم کے خلاف پارٹی لڑتی رہی۔ عبد الحنان نے مزید کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے لائے گئے سی اے اے و این آر سی جیسے عوام مخالف قوانین کے خلاف بھی ان کی پارٹی نے آواز بلند کی تھی۔