عبد الحمید مسلم لیگ سیڑم کے کنوینر نامزد گلبرگہ : ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاستی جنرل سیکریٹری مولانا محمد نوح نے قومی ممبر سازی مہم کے دوران جنتادل سیکولر کے سابق رہنما عبدالحمید سیٹرم تعلقہ کا کنوینر مقرر کیا ہے۔انہوں نے کہ عبدالحمید ہماری پارٹی کے لئے محنت کریں گے۔امید ہے کہ ان کی نگرانی میں ہماری پارٹی کا پیغام عوام تک پہنچے گا۔
جنتادل سیکولر پارٹی کے سابق لیڈر عبد الحمید نے اپنی سابقہ سیاسی جے ڈی ایس سے علیحدگی اختیار کرنے پر کوشی کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ عوام کے لئے بہتر انداز میں کام کرسکتی ہے۔
مولانا محمد نوح نے کہا کہ عبدالحمید ایک متحرک لیڈر ہے یقینا ان کے انڈین یونین مسلم لیگ میں شمولیت سے سیڑم تعلقہ میں مسلم قیادت کو ابھرنے میں موقع فراہم ہوگا۔عبدالحمید کو پارٹی کے فروغ کے کاموں میں ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ جہاں انہیں کسی چیز کی ضرورت پڑے گی ہم وہاں کھڑے ہوں گے۔عبد الحمید نے سیڑم کنوینر بنائے جانے پر انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاستی جنرل سیکرٹری مولانا محمد نوح کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:Social Activist Abdul Manan Seth 'کرناٹک کے وزیراعلیٰ کے طبقاتی سروے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں'
ان کا کہنا ہے کہ اینڈین یونین مسلم لیگ کو عوام کی حمایت حاصل ہے۔مزید لوگوں تک پہنچنے کے لئے ہمیں زمینی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔فی الحال ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پارٹی سے جڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔