بنگلور: حال ہی میں دہلی ایم سی ڈی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سلسلے میں بنگلور عآپ کے رہنما و سابق پولیس کمشنر بھاسکر راؤ نے کہا کہ قومی دارالحکومت دہلی میں عام آدمی پارٹی کی کامیابی سچائی کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور ان کے رہنماؤں نے مل کر ہمارے رہنماؤں پر انہوں نے جھوٹے الزامات لگائے، عآپ پر خوب تنقید کی۔ عآپ کو ذلیل کرنے کے لیے انہوں نے ہر ممکن کوشش کی۔ لیکن دہلی کے لوگوں نے سچائی کو جانتے عام آدمی پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا۔ یاد رہے کہ دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کے 15 سالہ قبضہ کو ختم کر دیا۔ عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کو 104 سیٹوں پر سمیٹ کر 134 سیٹیں حاصل کی۔
Retired IPS Bhaskar Rao on MCD Result دہلی میں عآپ کی کامیابی سچائی کی جیت، بھاسکر راؤ - بنگلور اردو نیوز
سابق پولیس کمشنر و بنگلور کے عآپ رہنما بھاسکر راؤ نے کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں عآپ کی کامیابی سچائی کی جیت ہے۔ Retired IPS Bhaskar Rao On MCD Result
![Retired IPS Bhaskar Rao on MCD Result دہلی میں عآپ کی کامیابی سچائی کی جیت، بھاسکر راؤ بھاسکر راؤ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-17173952-1077-17173952-1670739137084.jpg)
بھاسکر راؤ
دہلی میں عآپ کی کامیابی سچائی کی جیت، بھاسکر راؤ