بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں انتخابی سرگرمیاں زور شور سے جاری ہے۔تمام سیاسی جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔سیاسی جماعتوں کے اعلیٰ رہنما اپنی اپنی پارٹیوں کے امیدواروں کی حمایت میں تشہیری مہم چلا رہے ہیں۔
بیدر جنوب اسمبلی حلقے میں عام آدمی پارٹی کے راجہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے بیدر میں اپنی پارٹی کے امیدوار نسیم الدین پٹیل کی حمایت میں تشہیری مہم چلائی۔انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی پہلے دہلی میں پھر اس کے بعد پنجاب میں حکومت بنائی۔اگر لوگ چاہیں گے تو کرناٹک میں بھی ہماری حکومت ہو سکتی ہے اس کے لئے پارٹی کے امیدواروں کو جتانا ہوگا۔
عاپ کے رہنما سنجے سنگھ نے کہاکہ ہم عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کی حمایت میں انتخابی مہم کے لئے بیدر آئے ہیں۔لیکن بیدر کا حال دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اس علاقے میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں۔عام کو متبادل کی تلاش ہے اور عام آدمی پارٹی ان کی تلاش پوری کر سکتی ہے۔ان کی امیدوں پر کھری اتر سکتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ نسیم الدین پٹیل میں عوام کے لئے کام کرنے کا جذبہ ہے۔ وہ دوبارہ انتخابات لڑ چکے ہیں اور بدقسمتی سے کامیابی سے چند قدم دور رہ گئے لیکن اس مرتبہ ان کی کامیابی یقینی ہے۔عام آدمی پا رٹی کے امیدوار کو کامیاب بنانا ضروری ہے۔