چندی گڑھ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو شاندار کامیابی APP Victory in Chandigarh Celebrated in Gulbarga حاصل ہوئی جس کی خوشی میں گلبرگہ میں پارٹی کارکنان کی جانب سے مسرت کا اظہار کیا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔
کرناٹک میں گلبرگہ شہر کے تماپوری سرکل پر عام آدمی پارٹی کی جانب سے جشن منایا گیا جب کہ اس موقع پر عوام میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اس دوران عام آدمی پارٹی کے رہنما سجاد علی انعامدار نے کہا کہ چندی گڑھ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جس سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ عوام، عام آدمی پارٹی کے ترقیاتی کاموں کو پسند کرتے ہیں۔