کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور پہنچی عام آدمی پارٹی کی رہنما آتِشی مرلینا نے آج کہا کہ 'آئندہ ہونے والے کرناٹک میں اسمبلی انتخابات میں سرکار بدلیں گے اور یہاں کا مکمل نظام عوام کے لئے وقف کیا جائے گا۔
اس دوران آتِشی مرلینا نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ دارالحکومت دہلی کی طرح ریاست کرناٹک میں بھی صرف تعلیمی نظم ہی نہیں بلکہ مکمل نظام کو تبدیل کرکے عوام کو فائدہ پہنچانا چاہتی ہیں۔
عام آدمی پارٹی کرناٹک انتخابات میں حصہ لے گی: آتیشی سنگھ عام آدمی پارٹی کرناٹک انتخابات میں حصہ لے گی: آتیشی سنگھ آتِشی سنگھ نے کہا کہ کرناٹک میں بھی تعلیم کے لئے ایک بڑا بجٹ مختص کیا جاتا ہے، لیکن پھر بھی تعلیمی نظام بہتر اس لئے نہیں ہوتا کیوں یہاں کے رکن اسمبلی اور رکن پارلیمان کے اپنے نجی اسکولز اور کالج ہوتے ییں، لہٰذا ایسے حالات میں سرکاری تعلیمی نظام بہتر ہونا مشکل ہے۔
آتِشی نے بتایا کہ دہلی کی طرح کرناٹک میں بھی عاپ پارٹی کا ایجنڈا عوام کی بنیادی سہولیات کو مہیا کرانا ہوگا جیسے پانی، بجلی، سڑکوں کے علاوہ تعلیمی، معاشی و دیگر اہم شعبوں میں بھی تبدیلی لانا ہوگا۔
م،زید پڑھیں:مشہور شاعر منور رانا کے خلاف لکھنئو میں معاملہ درج
آتشی سنگھ نے بتایا کہ کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، جس کی وجہ سے ریاست کی عوام پریشانیوں میں مبتلا ہے، ایسے حالات میں عام آدمی پارٹی نہ صرف اسمبلی انتخابات بلکہ وہ مقامی کارپوریشن اور پنچایت انتخابات میں بھی حصہ لے گی۔