بنگلور:پنجاب میں عام آدمی پارٹی کو حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج میں اکثریت حاصل ہوئی ہے جس سے ریاست کرناٹک کے عام آدمی پارٹی کے رہنما و کارکنوں میں خوشی کی لہر ہے۔
اس سلسلے میں عام آدمی پارٹی کے ریاستی رہنماوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عاپ پنجاب میں سیاسی انقلاب لائے گی۔ عوام کے ساتھ رہ کر ان کے مسائل کو حل کرے گی اور حکومت و انتظامیہ کا ایک بہترین ماڈیل عوام کے سامنے پیش کرے گی۔ Aam Aadmi Party Leaders on Punjab Revolution
انھوں نے بتایا کہ ریاست کرناٹک میں کانگریس، بی جے پی اور جے ڈی ایس سے عوام پریشان ہیں، برسوں سے یہ پارٹیاں بدعنوانی کے ریکارڈ توڑ رہی ہیں۔ ان حکومتوں کے پاس عوام کو دکھانے جیسی کوئی کارگردگی نہیں ہے۔ ان حالات میں عام آدمی پارٹی ریاست کرناٹک کی عوام کو ایک متبادل سیاسی پلیٹ فارم دے گی۔