ریاست کرناٹک گلبرگہ میں ماہ رمضان کے موقع پر عبدالروف نامی شوشل ورکر شہر کے محلوں میں گھوم کر روزہ داروں کو سحری کےلیےجگاتے ہیں۔اور ساتھ ہی کورناوائرس سے بچنے کے لیے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لئے گزارش بھی کرتے ہیں۔
سحری کےلیے جگانے والے عبدالروف - کرناٹک کی خبریں
عبدالروف نے کہا پچھلے تین برس سے وہ ہر سال ماہ رمضان کے موقع پر سحری کےلیے لوگوں کو جگاتے آرہے ہیں ۔اس بار ملک میں پھیلی ہوئی وبا کورناوائرس سے بچنے کے لئے بھی وہ عوام سے گزارش کر رہے ہیں۔
عبدالروف نے کہا پچھلے تین برس سے وہ ہر سال ماہ رمضان کے موقع پر سحری کےلیے لوگوں کو جگاتے آرہے ہیں ۔اس بار ملک میں پھیلی ہوئی وبا کورناوائرس سے بچنے کے لئے بھی وہ عوام سے گزارش کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا لوگوں کو کورونا سے بچنے کے لئے ماسک،سانیٹائزر کا استعمال اور سماجی فاصلہ بنائے رکھنے کی کوشش کر یں۔بے فضول عوام اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔نوجوان رات راستوں میں نہ گھومیں کیوں کے رات کے وقت نائٹ کرفیو رہے گی۔ گلبرگہ ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔کئی افراد کی کورناوائرس سے موت ہو ئی ہے ۔اس لیے عوام اپنے گھروں میں ہی رہیں ۔اور اس وبا کے خاتمہ کے لیے خصوصی دعا کریں۔