عام طور پر ہوائی جہاز رن وے سے ٹیک آف کرتا ہے لیکن اگر ٹیک آف سمندر یا دریا سے ہو تو پھر یہ تجربہ انتہائی دلچسپ ہوتا ہے۔
کرناٹک کے اُڈوپی کے نوجوانوں نے انوکھا مائیکرو لائٹ سی پلین ایجاد کیا ہے جو پانی پر تیرتا ہے اور آسمان میں اڑ سکتا ہے۔ وزیر اعظم کے ذریعہ خود انحصار بھارت کی اپیل سے متاثر ہو کر اُڈوپی کے نوجوانوں نے سی پلین تیار کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات میں بھارت کے پہلے سی پلین کا افتتاح کیا تھا۔ یہ امپورٹیڈ سی پلین دریائے نرمدا پر کامیابی کے ساتھ تیرتا ہے اور آسمان میں بھی اڑتا ہے۔ اس سی پلین کی طرز پر اُڈوپی کے ہیجامڑی میں دریائے شامبھوی میں کامیابی کے ساتھ تیرتا اور اڑتا ہوا مائیکرو لائٹ سی پلین تیار گیا ہے۔ ہیجامڑی کے نادیکُدرو گاؤں باشندہ پُشپراج نے اس ہلے وزن والے سی پلین کو ایجاد کیا ہے۔
سی پلین کے موجد پُشپراج امین کا کہنا ہے کہ ''میں نے ایئر ماڈلنگ این سی سی انسٹرکٹر کی حیثیت سے کام کیا ہے۔ میں نے ریموٹ کنٹرول یو آئی وی ہوائی جہاز بنایا ہے۔ میرا خواب ایک حقیقی ہوائی جہاز بنانے کا تھا لیکن مجھے لینڈ پلین بنانے کی اجازت نہیں ملی۔ لہذا میں نے سمندری جہاز بنانے کا فیصلہ کیا۔''
ایئر ماڈلنگ اور این سی سی انسٹرکٹر پُشپراج کو اس مائیکرو لائٹ سی پلین بنانے میں دُروتی نامی ایک این جی او کی مدد سے 15 سال کا وقت لگا ہے۔ ایروناٹیکل انجینئرنگ کے طلبا نے اس طیارے کی تیاری کے لئے پُشپراج کے ساتھ کام کیا۔ سی پلین جو پانی پر تیرتا ہے اور وہاں خود ہی ٹیک آف کرتا ہے۔ یہ طیارہ صرف ایک پائلٹ کو ایڈجسٹ کرسکتا ہے۔ تاہم پُشپراج کی خواہش 7 سیٹوں والے سی پلین کو بنانے کی ہے۔