بیلگاوی: کرناٹک کے بیلگاوی ضلع کے بمبراگا کراس پر جمعرات کو ایک ٹپر اور ایک کار کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔ جس کے باعث کار میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے باعث ایک 12 سالہ لڑکی اور ایک شخص زندہ جل کر ہلاک ہوگئے جبکہ دو دیگر افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے کی شناخت 24 سالہ موہن ماروتھی بیلگاوکر، ساکن بمراگا، اور سمیکشا دیے کی حیثیت سے ہوئی ہے، جو ماچے گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کار میں کل چار لوگ سفر کر رہے تھے۔
پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تصادم بدھ کی رات دیر گئے اس وقت ہوا جب کار بمبارگا کراس پر ٹپر سے ٹکرا گئی۔ ٹپر کے ڈیزل ٹینک کو نقصان پہنچا جس سے گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ اس تصادم کے نتیجے میں تیز اور بے قابو آگ لگ گئی جس نے کار اور ٹپر دونوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔