ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں سینٹ میری چرچ مدر تھیریسا حال میں انٹر ریلجن فار پیس اینڈ ہارمونی آرگنائزیشن کی جانب سے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر فادر میرنڈا نے کہا کہ گلبرگہ ہمیشہ قومی یکجہتی کا ایک شہر رہا ہے۔ یہاں پر ہر مذہب کے لوگوں کی عبادت گاہیں موجود ہیں۔ یہاں پر ہمیشہ سے ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی اور دیگر مذاہب کے عوام آپس میں بھائی چارگی ومحبت کے ساتھ رہے ہیں۔ A special Iftar for Muslims in the church۔
آج ملک میں چند فرقہ پر ست تنظیمیں سیاسی مفاد کے لئے مذاہب نام پر نفرت پیدا کر کے عوام کو باٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ ملک ایک سیکولر ملک ہے۔ یہاں پر ہرمذاہب کے عوام نے ملک کی آزادی کے لئے اپنی جان قربانی دی ہے۔ آج چند فرقہ پر ست تنظمیں ہندو مسلمان کے نام پر عوام کو گمرہ کر رہے ہیں۔ عوام کسی فرقہ پرست تنظیموں کے باتوں میں نہیں آئے۔ اس ملک کی قومی یکجہتی، گنگا جمنی تہذیب کی دنیا بھر میں مثال دی جاتی ہے۔ آج اس ملک کی قومی یکجہتی کو تھوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جس کے لئے ملک کے تمام مذاہب کے رہنماؤں کو ایک ہوکر ملک کی قومی یکجہتی، بھائی چارے کے ماحول کو برقرا رکھنے کے لئے آگے آنے کی ضرورت ہے۔ سبھی مذاہب انسانیت کا پیغام دیتا ہے۔ کسی کو بھی کسی بھی مذاہب کی خلاف ورزی نہیں کر نی چاہئے ۔اسی مقصد سے آج یہاں ایک چرچ میں مسلم بھائیوں کے لئے دعوت افطار کا اہتمام کے قومی یکجہتی بھائی چارگی کا پیغام دینے کی کوشش گئی ہے۔ جس میں تمام مذاہب کے رہنماؤں کو بھی اس دعوت افطار مدعو کیا گیا تاکہ ہر ایک مذاہب کا احترام کر سکھیں۔