اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدراس یونیورسٹی میں 'اردو میں لوک ادب کی روایات' پر سیمینار

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں واقع مدراس یونیورسٹی کے محکمہ عربی، فارسی اور اردو کے زیر اہتمام و قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے اشتراک سے مرینہ کیمپس میں 'اردو میں لوک ادب کی روایات' کے عنوان سے ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔

اردو میں لوک ادب کی روایات پر سیمینار
اردو میں لوک ادب کی روایات پر سیمینار

By

Published : Feb 26, 2020, 10:57 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:49 PM IST

اس ادبی سیمینار میں متعدد معروف شخصیات و ادباء نے شرکت کی اور لوک ادب کے متعلق گفتگو کی۔

اردو میں لوک ادب کی روایات پر سیمینار

بتایا جاتا ہے کہ اردو میں لوک ادب کی روایات و سرمایہ بہت قدیم ہے اور یہ عوامی ادب کسی بھی زبان کے فروغ میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ لوک ادب غالباً اس وقت سے ہے کہ جب زبان اردو کی تشکیل دی گئی اور تاریخ کے پنوں کو دیکھا جائے تو لوک ادب کی روایت امیر خسرو سے ملتی ہے۔

مدراس یونیورسٹی میں اردو میں لوک ادب کی روایات پر سیمینار

لوک ادب تہذیب کا ایک بڑا حصہ ہے اور یہ ادب ملک کی تہذیب میں رچی بسی ہے۔ اس ادبی اجلاس میں ملک بھر کی معروف شخصیات نے شرکت کی اور سیمینار میں اپنے خطابات پیش کئے۔

اردو میں لوک ادب کی روایات پر سیمینار

خاص طور پر دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر ابن کنول، رکن قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ملک العزیز، پروفیسر لتا کماری نے سیمینار سے خطاب کیا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 4:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details