ریاست کر ناٹک کے گلبرگہ شہر میں مرکزی حکومت کے کسان مزدور اور عوامی مخالف پالیسیوں خلاف احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا گیا ہے، جوائنٹ کمیٹی آف ٹریڈ یونین کی جانب سے 26 نومبر کو یہ احتجاج مرکزی حکومت کی جانب سے کسان مزدور اور مخالف پالیسیوں اور قانون کو واپس لینے کے مطالبے کے لیے کیا جائے گا۔
گلبرگہ میں 26 نومبر کو مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ان کے اس احتجاجی مظاہرے کو سی پی آئی اور سی پی آئی ایم نے بھی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
ایس یوسی آئی سی، تنظیموں کی قیادت میں گلبرگہ ڈپٹی کشمیر سامنے یکجہتی احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، اس موقع پر سی پی ایم پارٹی کے رکن محمود مقدم نے کہا 'مرکزی حکومت کسان مزدور، عوام کی ترقی کے لیے کام کرنے کے بجائے عوامی مخالف پالیسیوں کو جاری کر کے عوام کے درمیان مشکلات پیدا کررہی ہے۔'
اس لیے 26 نومبر کو مختلف تنظیموں کی جانب سے مرکزی حکومت کے عوام مخالف پالیسیوں کو واپس لینے کا مطالبہ کر تے ہوئے ایک روزہ احتجاجی مظاہرہ کیاجارہاہے، اس احتجاجی مظاہرہ کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تنظیموں سے شریک ہونے کی اپیل ہے۔'